ٹانک :فوج کا آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
ٹانک :فوج کا آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

ٹانک :فوج کا آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

Share This

ٹانک میں فوج نے اور انٹیلی جنس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنگ ایریا میں کیے گئے اس  مشترکہ آپریشن میں 4دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کالعدم تحریک طالبان کے عصمت اللہ شاہین گروپ کے خلاف کیا گیا آپریشن میں  مارے گئے چاروں دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں کمانڈر زمان عرف طوفان ،نائب کمانڈر عمر ولد عصمت اللہ شاہین ،کمانڈروصی اللہ اور کمانڈر زولام الدین عرف ظلمت شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گردگروپ ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ عصمت اللہ شاہین 2014ء میں آپس کی لڑائی میں مارا گیا تھا۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages