خیبرایجنسی
کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئے ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
آئی
ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقےراجگال میں را ت گئے دہشت
گردوں کےٹھکانوں پر پاک فضا ئیہ کےجیٹ طیاروں سے کی گئی بمباری میں 5 دہشت گرد
ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بمباری میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
کارروائی
افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام
اورداعش سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی
جائیں گی۔
