مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر
حملے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 فوجی شہید ہوگئے، جوائی کارروائی میں
10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مہمند ایجنسی میں
گزشتہ رات پاک فوج کی تین پوسٹوں پردہشت گردوں نےحملہ کرنے کی کوشش کی،پاک فوج کی
بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کو پیچھے دکھیل دیا،فائرنگ کے
تبادلےمیں 5 فوجی شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے
گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک ثنا اللہ، نائیک صفدر،، سپاہی
الطاف، سپاہی نیک محمد اور سپاہی انورشامل ہیں۔
آئی ایس پی
آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو
سراہا ہے۔
