لیہ؛جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مار دیے گئے،3 فرار - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
لیہ؛جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مار دیے گئے،3 فرار

لیہ؛جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مار دیے گئے،3 فرار

Share This

ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ لیہ سے کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مقابلے میں گئےجبکہ3 تین دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کیے گئے۔ دہشت گرد ملتان میں واردات  کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لیہ کی تحصیل چوبڑا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد اسنیپ چیکنگ سخت کردی گئی تھی، ایک گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو  گاڑی میں سواردہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی  کے نتیجہ میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور3 دہشت گرد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کےلیےسرچ آپریشن جاری ہے ۔ہلاک ہونے والے پانچ دہشتگرد وں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرارسے ہے ۔اُن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد ملتان میں کسی مذہبی مقام کو تخریب کاری کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

دوسری جانب ملتان میں پولیس اورحساس اداروں نے 10 اہم علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس میں 7  مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کےدوران600 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

ملتان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت ہے جبکہ گزشتہ روزشہر کی تین اہم درگاہیں حضرت بہاو الدین زکریا ملتانی ، حضرت شاہ شمس تبریز اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کی درگاہ کا پارکنگ ائیریا درگاہوں سے 30 گز دور بنائی گئی ہیں۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages