بھارت میں قید 2 طلبا آج وطن واپس پہنچیں گے - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
بھارت میں قید 2 طلبا  آج وطن واپس پہنچیں گے

بھارت میں قید 2 طلبا آج وطن واپس پہنچیں گے

Share This

بھارتی قید میں موجود دو پاکستانی طالب علموں کی  رہائی کے بعد آج وطن واپس پہنچنے کا امکان ہے۔اڑی حملہ میں معاونت کے الزام میں گرفتار کشمیری طالب علموں کے ورثا  ان کےاستقبال کے لئے واہگہ بارڈر روانہ ہوگئے۔طالب علم احسن خورشیدکی خالہ کاکہناہےکہ بچوں کی بے جا قید کے پانچ ماہ ہم سب کی زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔


ہمارے نمائندے سے گفتگوکر تے ہوئے  بچوں کی  خالہ نے پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ سے بچوں کی رہائی ممکن ہو سکی ہے۔  جبکہ ماموں چودھری قاسم کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے۔  الزام لگانے سے پہلے اگر تحقیقات کر لیتا تو  اس کی اتنی جگ ہنسائی نہ ہوتی۔



Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages