سات برسوں میں حج کرنیوالے اس بارحج کی سعادت سے محروم - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
سات برسوں میں حج کرنیوالے اس بارحج کی سعادت سے محروم

سات برسوں میں حج کرنیوالے اس بارحج کی سعادت سے محروم

Share This



وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہےکہ گزشتہ 7برسوں میں حج کرنے والے اس سال حکومتی اسکیم کے تحت حج درخواست دینےکےاہل نہیں ہوں گے۔صرف حج بدل کرنے والے پرائیویٹ حج اسکیم کےتحت درخواست دینے کےاہل ہوں گے۔حج انتظامات کے بارے میں جائزہ اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، جس میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کےلیے بہتر سہولتیں اور دیکھ بھال کے انتظامات کئے جائیں۔



وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وزیراعظم کو اس سال حج انتظامات پر بریفنگ دی۔سردار یوسف نے بتایاکہ سعودی حکومت کے ساتھ حج کوٹہ اور انتظامات کا معاہدہ طے پا گیا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ 1لاکھ 43 ہزار 368 سے بڑھاکرایک لاکھ 79 ہزار 210 بحال کردیا ہے۔ اس سال سرکاری حج اسکیم کےتحت درخواستوں میں 3سو فی صد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو ہدایت کی عازمین حجاج کرام کےلیے سہولتوں کےبہترین انتظامات کریں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاج کو کم سے کم اخراجات کے ساتھ ایئرپورٹس پر بہتر انتظامات کو یقینی  بنا یا جائے۔ جبکہ منا، عرفات اور مزدلفہ میں تین وقت کا بہترین ومعیاری کھانا فراہم کیا جائے۔





Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages