نواز شریف کا 6 روزہ دورہ چین - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
نواز شریف کا 6 روزہ دورہ چین

نواز شریف کا 6 روزہ دورہ چین

Share This
وزیراعظم نوازشریف چین کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہیں۔ دورے میں نواز شریف چینی قیادت اور دیگر ملکوں کے سربراہان سے ملاقات اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے جس میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا  امکان ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 27 م لکوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
اے بی سی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ہانگ کانگ اور ہنگ زو کا بھی دورہ کریں گے جس میں وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ سی پیک بیلٹ اینڈروڈ فورم کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جس میں سی پیک سےمتعلق کئی وزارتوں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کی بھی توقع ہے جبکہ دورے کا اہم ایجنڈا،توانائی اور انفرااسٹرکچرکےمنصوبےاور سرمایہ کاری کا فروغ ہوگا۔ وزیراعظم پاک چین بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم 12 سے17 مئی کے دوران چینی قیادت کےساتھ ملاقاتیں کریں گے یاد رہے کہ  وزیر اعظم نوازشریف چینی صدر شی چن پنگ کی دعوت پرگئےہیں۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages