ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر خود کش حمملہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر خود کش حمملہ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر خود کش حمملہ

Share This


مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر خود کش حملے میں شہید افراد کی تعداد 27 ہوگئی، واقع میں مولانا عبدالغفورحیدری سمیت 35افراد زخمی ہوئے ہیں،قافلے میں شامل گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ ڈائریکٹر اسٹاف سینیٹ بھی شہدا میں شامل ہیں،مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا، جس میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پورے جسم پر زخم آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان آج ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر رہا، امن دشمنوں نے مستونگ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری مستونگ میں مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔
مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا، حملے میں اب تک 27 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدر سمیت 35 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں مولانا عبدالغفور کے پرسنل سیکریٹری افتخار مغل اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا، جبکہ سول اسپتال کوئٹہ میں بھی زخمی لائے گئے، مولانا عبدالغفور حیدری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ڈی پی او مستونگ غضنفرعلی کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 10 سے 12 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ایک درجن سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ ڈی پی او مستونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے اعضا دھماکے کی جگہ سے ملے ہیں۔ ادھر مستونگ دھما کے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی خیریت دریافت کرنے سابق صدر آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر آصف زرداری کےہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ اور نیر بخاری بھی موجود تھے۔وزیر اعظم جو اس وقت چین کے دورے پر ہیں ، انہوں نے اس حملے کو بردلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages