مولانااعظم طارق کےقتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی 13 سال بعد گرفتار ۔ ملزم کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم سبطین کاظمی نجی
پروازکےذریعےدوحہ قطر کے راستے برطانیہ جانےکی کوشش میں تھا۔ ایف آئی اےنےاسلام آباد ائیرپورٹ سے ملزم
کوحراست میں لے لیا۔ ملزم سبطین کاظمی کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا۔
ملزم سبطین کاظمی کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

