پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کا آئندہ ماہ اہم فیصلے کا امکان - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کا آئندہ ماہ اہم فیصلے کا امکان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کا آئندہ ماہ اہم فیصلے کا امکان

Share This


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے تعلق آئندہ ماہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی آمد پر بھی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی ان مختلف بورڈ ممبران کے سیکیورٹی مینجرز کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، جو پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور میں موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں بورڈ ممبران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات ہو گی۔
پاکستان ٹاسک فورس کے چیرمین جائلز کلارک نے اس سال ستمبر میں چار ٹی ٹوینٹیز کیلئے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس بارے میں کوئی فیصلہ اپریل کے اجلاس میں ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی مینجرز بھی پاکستان میں موجود تھے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages