بھارتی فوج کی نااہلی پر اعلیٰ حکام برہم - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
بھارتی فوج کی نااہلی پر اعلیٰ حکام برہم

بھارتی فوج کی نااہلی پر اعلیٰ حکام برہم

Share This

بھارت کی فوج کی نااہلی دن بہ دن عیاں ہو تی جار رہی ہے۔ اب تو  فوجیوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں اعلیٰ حکام بھی فوج کی نااہلی پر برس پڑے۔بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ  انکشاف ہوا کہ دفاعی سازو سامان کی اوور ہالنگ میں مہینوں کے بجائے برسوں لگ جاتے ہیں ۔ جس کی ایک مثال  ٹی۔72 ٹینکس کا کام ہے جو صرف  5ماہ میں ہونا تھا لیکن اس پر  ڈھائی سال لگادیے ۔

مزید پڑھیں:گوادر : سربند ر کے قریب دھماکا ، سیکورٹی فورسز کا گھیراؤ


ناقص کھانا ہویا ناقص اسلحہ ،بھارتی فوج نااہلی کےمعاملے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ بھارتی فوجی حکام نے بھی دفاعی سازوسامان کی بد حالی پر مہرتصدیق ثبت کردی ۔ بھارتی فوج ہے یا مسائلستان،سپاہیوں کے لیے ناقص کھانا ہو یا افسران کے کتے نہلانا،انڈین آرمی پر ایک سے بڑھ کرایک الزامات نے خطے میں بھارتی برتری کا خواب چکنا چور کررکھا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسلحے کی رسد گاہوں کی دیکھ بھال کے کام میں طے شدہ 4 ماہ کے بجائے 4سال لگ رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ٹینک ٹی -72 کی مرمت کے کام میں طے شدہ 4 ماہ کے بجائے2سال سے زائد عرصہ درکار ہوتا ہےجبکہ دفاعی راڈار نظام کی مرمت بھی 2سال سے زائد تاخیر کا شکار ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیٹر کی رپورٹ  میں کسی بھی جنگی صورتحال میں بھارتی سامان حرب کے معیار پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا ہے ۔



Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages