پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
 پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل

پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل

Share This

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔لوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج میں شامل ہونے سے آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔سسٹم میں یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ اسے فوری طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:گوادر کے علاقے سربند ر کے قریب دھماکا ، سیکورٹی فورسز کا گھیراؤ


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیا ایئر ڈیفنس ایل وائی 80 سسٹم چینی ساختہ اور لوئر میڈیم الٹی ٹیوڈ ہے جبکہ ایل وائی 80فضائی اہداف کو ڈھونڈنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ایل وائی 80 سے دور کے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکے گا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم سسے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گئی ہے کیونکہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم دور مار اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ایل وائی 80 نے ملکی ایئرڈیفنس کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھائی۔
_____________________________________________________________________________________________________________

_________________________________________________________________________________

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages