امریکا:غیر قانونی تارکین وطن کی بےدخلی تیزکرنے کی ہدایت - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
امریکا:غیر قانونی تارکین وطن کی بےدخلی تیزکرنے کی ہدایت

امریکا:غیر قانونی تارکین وطن کی بےدخلی تیزکرنے کی ہدایت

Share This



ٹرمپ انتظامیہ نے1 کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کونکالنے کاعمل تیز کرنےکی ہدایت جاری کر دی ہے۔

بغیر دستاویزات اورمجرمانہ ریکارڈ رکھنے والےغیر قانونی تارکین وطن کو بھی سیکیورٹی رسک سمجھا جا ئے گا۔ غیر قانونی طور پر امریکا لائے گئےکم عمر بچوں اور نوجوانوں کوقیام کی اجازت دی جائے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایسے غیر قانونی تارکین وطن جن کے پاس دستاویزات نہ ہوں تو انھیں بھی ایسے لوگوں کے ساتھ ہی ہدف بنایا جائے گا جو امریکی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں اورسسٹم کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تا ہم وہ کم عمر بچے اور نوجوان جنھیں امریکہ غیر قانونی طور پر لایا گیا، انھیں امریکہ میں رہنے کی اجازت ہو گی۔ اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ وہ نئے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دس ہزار مزید آفیسرز کو تعنیات کرے گی۔

ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ان والدین کو بھی سزا دی جائے جو اپنے بچوں کی امریکہ اسمگل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ ان میموز میں امیگریشن افسران کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دیکھتے ہی گرفتار کرلیں۔

وہ امریکی پالیسی بھی ختم کرنے کا تذکرہ میمو میں شامل ہے جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ اب ان کے کیس کے فیصلے تک انہیں ڈیٹنشن سینٹر میں ہی رکھا جائے گا۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages