ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج، حکومتی نوٹیفیکیشن جاری - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج، حکومتی نوٹیفیکیشن جاری

ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج، حکومتی نوٹیفیکیشن جاری

Share This



حکومت نے معروف ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر قلندر خان کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایان علی بنت محمد حفیظ کانام سپریم کورٹ کے رواں سال 30جنوری کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ای سی ایل سے خارج کیا گیا ہے۔

ایان علی کانام 14مارچ سال 2015ءسے اس وقت اخباروں میں ایک تنازع کی صورت میں سامنے آیا جب وہ اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے گرفتار ہوئیں۔ بعدازاں انہیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages