’الخالد ٹینک ‘اب مکمل طور پر پاکستان تیار کرے گا - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
’الخالد ٹینک ‘اب مکمل طور پر پاکستان تیار کرے گا

’الخالد ٹینک ‘اب مکمل طور پر پاکستان تیار کرے گا

Share This


پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبے میں مفاہمت کی یاداشت پر ابوظہبی میں دستخط ہوگئے جس کے بعد پاکستان اب یوکرین کے تعاون سے الخالد ٹینک مکمل طور پر اندرون ملک تیار کرسکے گا۔
پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور یوکرین کی وزرات دفاع کے ڈائریکٹر جنرل رومون رومانوے نےدستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اور دیگر پاکستانی دفاعی حکام بھی شریک تھے۔
ایم او یوز کے مطابق پاکستان اور یوکرین ٹینکس کی پروڈکشن ، ری بلڈنگ اور موڈی فکیشن پر تعاون کریں گے۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الخالد ٹینک یوکرین کے تعاون سے تیار ہوتا رہا ہے، اب یوکرین کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے مستقبل میں الخالد ٹینک کے انجن اور اس پارٹس کی تیاری کی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کی جائے گی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین میں دفاعی شعبوں میں تعاون سے علاقائی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages