فائرنگ سے پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بابرسہیل بٹ جاں بحق - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
فائرنگ سے پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بابرسہیل بٹ جاں بحق

فائرنگ سے پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر بابرسہیل بٹ جاں بحق

Share This

لاہور کے علاقے مناواں لکھو ڈیر میں پیپلزپارٹی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے واردات کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ واردات میں سہیل بٹ کے گن مین کےملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ، سابقہ صوبائی ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ لکھوڈیر میں اپنےگھر پر موجود تھے۔اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بابربٹ شدید زخمی ہو گئے۔
انہیں سروسز اسپتال لیجایا گیامگر زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔بابر بٹ کے قتل میں ان کے گن مین عاطف جٹ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:مردم شماری : پہلا مرحلہ 15مارچ سے شروع



پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے گن مین عاطف عرف عاطی جٹ نے بابر بٹ کی مخبری کی  اور ملزمان کے آنے پر گھر کا دروازہ کھولا ۔ بابر بٹ لاہور کے مشہور نورا کشمیری قتل کیس میں جیل بھی کاٹ چکے ۔تاہم بعد میں بری ہو گئے تھے ،ان پر پہلے بھی تین چار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔ بابر بٹ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈہاؤس بھجوا دیا گیا ۔

Advertisement

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages