جلدی نہیں آسکتے تھے۔ تم ڈاکٹر ہو یا۔۔۔۔ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
جلدی نہیں آسکتے تھے۔ تم ڈاکٹر ہو یا۔۔۔۔

جلدی نہیں آسکتے تھے۔ تم ڈاکٹر ہو یا۔۔۔۔

Share This
ڈاکٹر بڑی عجلت میں تھا۔وہ تیزی سے ہسپتال میں داخل ہوا ، کپڑے تبدیل کئے اور آپریشن تھیٹر کی طرف چلا گیا۔ اسے ایک بچے کے آپریشن کے لیے ایمرجنسی  طور پر بلایا گیا تھا۔ہسپتال میں موجود بچے کا باپ ڈاکٹر کو آتا دیکھ کرزور سے   چلایا ، “اتنی دیر لگا دی؟ تمہیں پتا نہیں میرا بیٹا کس اذیت میں ہے ۔زندگی اور موت کی کشمکش میں  مبتلا ہے ، تم لوگوں میں کوئی احساس ذمہ داری نہیں ہے ؟مجھے افسوس ہے میں ہسپتال میں نہیں تھا ،جیسے ہی مجھے کال ملی میں جتنی جلدی آ سکتا تھا آیا ہوں ، ڈاکٹر نے مسکرا کر جواب دیا۔ اب میں چاہوں گا کہ آپ سکون سے بیٹھیں تاکہ میں اپنا کام شروع کر سکوں، میں اور سکون سے بیٹھوں ، اگر اس حالت میں تمہارا بیٹا ہوتا تو کیا تم سکون سے بیٹھتے ؟ اگر تمہارا اپنا بیٹا ابھی مر رہا ہو تو تم کیا کرو گے ؟ باپ غصے سے بولا۔ڈاکٹر نے پھر مسکرا کر کہا ، ہماری مقدس کتاب کہتی ہے کہ ہم مٹی سے بنے ہیں اور ایک دن ہم سب کو مٹی میں مل جانا ہے ، اللہ بہت بڑا ہے اور غفور رحیم ہے ڈاکٹر کسی کو زندگی نہیں دیتا نہ کسی کی عمر بڑھا سکتا ہے۔ اب آپ آرام سے بیٹھیں اور اپنے بیٹے کے لیے دعا کریں۔ ہم آپ کے بیٹے کو بچانے کی پوری کوشش کریں گے ۔بس ان لوگوں کی نصیحتیں سنو چاہے تمہیں ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔ بچے کا باپ بڑبڑایا۔آپریشن میں کئی گھنٹے لگ گئے لیکن بالآخر جب ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے باہر آیا تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ تھی،تمہارا بیٹا اب خطرے سے باہر ہے ، اگر کوئی سوال ہو تو نرس سے پوچھ لینا۔ یہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گیا۔کتنا مغرور ہے یہ شخص ، کچھ لمحے کے لیے بھی نہیں رکا کہ میں اپنے بچے کی حالت کے بارے میں ہی کچھ پوچھ لیتا ، بچے کے باپ نے ڈاکٹرکے جانے کے بعد نرس سے کہا۔نرس نے روتے ہوئے جواب دیا ،” اس کا بیٹا کل ایک ٹریفک کے حادثے کا شکار ہو گیا تھا ،جب ہم نے اسے آپ کے بیٹے کے لیے کال کی تھی تو وہ اس کی تدفین کر رہا تھا اور اب جبکہ اس نے آپ کے بیٹے کی جان بچالی ہے دوبارہ تدفین کو مکمل کرنے گیا ہے۔کبھی کسی پر بیجا تنقید نہ کرو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ دوسرے کی زندگی کیسی ہے اور وہ کن کن مشکلات میں مبتلا ہے۔تم نہیں جانتے کہ وہ تمہارے کام آنے کے لیے کتنی بڑی قربانی دے رہا ہے


Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages