بحریہ
ٹاؤن انتظامیہ کراچی میں صفائی مہم میں ہاتھ بٹانے کا آغاز آج سے کرے گی
۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نشاندہی کرے صفائی کا کام
کریں گے ۔ایک ہفتے میں رزلٹ سامنے آجائے گا۔
بحریہ ٹاؤن نے سندھ حکومت کو کراچی کا
کچرا ٹھانے کیلئے رضاکارانہ طور پر پیش کش کی تھی اور آج شاہراہ پاکستان سے
باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے
کہ سندھ حکومت کی نشاندہی پر صفائی کرکے دیں گے جس کا ایک ہفتے میں رزلٹ
سامنےآجائے گا۔
مزید پڑھیں: نیا آئی فون تھری ڈی کیمرے کے ساتھ
ملک ریاض نےاس بات کا بھی اعلان کیا کہ
وہ سندھ حکومت سے کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔
![]() |
| Advertisement |

