پنجاب کے کالجوں میں حجاب لازمی کرنے کی تجویز - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
پنجاب کے کالجوں میں حجاب لازمی کرنے کی تجویز

پنجاب کے کالجوں میں حجاب لازمی کرنے کی تجویز

Share This


Minister proposes to make hijab mandatory in Punjab colleges
پنجاب کے کالجوں میں طالبات کے لیے حجاب لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا گیلانی نے گرلز کالجز میں حجاب کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر دی۔
صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تجویز پیش کرتے ہوئے یہ پیش کش بھی کی کہ حجاب کرنے والی جن طالبات کی 65 فیصد سے کم حاضری ہوگی، انہیں 5فیصد اضافی حاضریوں کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

یوم پاکستان پریڈ چینی فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک ہونگے: آئی ایس پی آر


انہوں نے ہدایت کی کہ کالجز میں صبح کی اسمبلی کا آغاز کیا جائے اور طالب علموں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جائے۔آصفہ بھٹو زرداری نے پنجاب حکومت کے اس اقدام پر سوال اٹھایا ہے کہ ایسا کرنا ہے تو پھر لڑکوں کے لیے کیا ہوگا؟ غیر مسلموں کا کیا ہوگا؟ حجاب کا نمبرز یا گریڈ سے کیا تعلق ہے؟

ادھر حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کالجوں میں طالبات پر حجاب لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں حجاب لازمی قرار دینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے، حکومت پنجاب ایسی کسی بھی پالیسی کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages