عدالتوں میں پیش ہونگے:مریم نواز - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
عدالتوں میں پیش ہونگے:مریم نواز

عدالتوں میں پیش ہونگے:مریم نواز

Share This


مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے ، لیکن ہم عدالتوں میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔
لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پرہمارے نمائندے سے باتیں  کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ہاتھ  صاف ہو تو سیاستدان کہیں جانے سے نہیں گھبراتے، آئین و قانون کے احترام میں وطن واپس جارہے ہیں اور احتساب عدالتوں کا سامنا  کریں گے۔ حسن اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے تاہم پاکستان جانے کے حوالے سے وہ اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ 
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسے صدر منتخب کرتی ہے اس کا اسے جمہوری حق حاصل ہے جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے تاہم نااہلی کے بعد بھی ہر چیز کا محور نواز شریف ہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سامنے آگئیں اس کے باوجود جمہوری حکومت اپنی ایک اور مدت پوری کرے گی۔ 

لندن میں اپنی رہائشگاہ پارک لین سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر ان کے ہمراہ ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی تھے۔
یاد رہے کہ   احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز سمیت کیپٹن (ر) محمد صفدر کو پیش کر رکھا ہے۔
احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں فرد جرم کا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages