Six killed in terrorist attack on church in Quetta - Latest Breaking Urdu News - abc urdu news - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
Six killed in terrorist attack on church in Quetta - Latest Breaking Urdu News - abc urdu news

Six killed in terrorist attack on church in Quetta - Latest Breaking Urdu News - abc urdu news

Share This
کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کا حملہ – 6 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاعات 


وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر حملہ کیا۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ چرچ کے مرکزی دروازے پر ایک بمبار سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ سیکیورٹی فورسز  اس وقت چرچ کے اندر موجود ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق زرغون روڈ پر چرچ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ چرچ سمیت قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو کہ ابھی تک جاری ہے۔  
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں  مو قع پر پہنچ گئیں جب کہ سول اسپتال سمیت کوئٹہ کی دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 
سیکیورٹی فورسز نے زرغون روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے  اور میڈیا نمائندوں سمیت کسی کو بھی  جائے وقوعہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
پولیس، ایف سی اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا۔ 
عینی شاہدین کے مطابق چرچ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد چرچ کے قریب واقع عمارت میں دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ 

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages