عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

عازمینِ حج کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

Share This

Biometric verification made compulsory for private Hajj pilgrims

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں، عازمینِ حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی "اعتماد " کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس، بائیو میٹرک سہولت مفت فراہم کی جائے گی اور وزارتِ مذہبی امورنے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک تصدیق کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔
۔
وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگرپرنٹس، بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، عازمین کو شیڈول کی معلومات موبائل میسیج، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسیج بھیجے جا رہے ہیں،عازمینِ حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی اپنے ہمراہ ضرور لائیں اور عازمینِ حج صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق ہی ’اعتماد‘ کے دفتر پہنچیں۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages