قومی اسمبلی کا اجلاس: نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
قومی اسمبلی کا اجلاس: نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری

قومی اسمبلی کا اجلاس: نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری

Share This
MNAs take oath for third consecutive democratic government

قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا جن سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف لیا


قومی اسمبلی کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سفارش پر صدر مملکت نے 13 اگست کو بلانے کی منظوری دی۔
ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور تمام اراکین نے بصد احترام کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔
اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے رول آف ممبرز کے رجسٹر پر دستخط کیے گئے۔
اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے گئے اور آصف زرداری نے سب سے پہلے رجسٹر پر دستخط کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب دستخط کرنے آئے تو اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے ارکان نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔
بعد ازاں رولز آف ممبر پر دستخط مکمل ہونے کے بعد تمام اراکین اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے اور اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages