ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے
کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فلوریڈا
میں 5 ماہ کے دوران دوسری بار مسجد جلاکر شہید کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ
روز فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا میں انتہاپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگاکر شہید کردیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے رات 2 بجے کے
قریب نامعلوم ملزمان نے مسجد دارالسلام کو آگ لگائی، واقعہ نفرت انگیز کارروائی
ہے۔
امریکی سکیورٹی اداروں نے واقعے کی
تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔فلوریڈا میں ستمبر 2016ء میں بھی ایک مسجد کو جلاکر
شہید کیا گیا تھا۔
