کھانے پینے میں میٹھا بڑھ جانے سے موٹے ہوجانے
کا دھڑکا لگارہتا ہے، لیکن ماہرین طب کہتے ہیں پھل کھائیں اور رج کر کھائیںکیونکہ
پھلوں کی مٹھاس سے وزن نہیں بڑھتا۔
آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کی ڈاکٹر کیتھرائن لیونگ اسٹون
کہتی ہیںکہ جو لوگ میٹھے کے ڈر سے پھلوں سے گریز کرتے ہیں اُن کے مقابلے میں
روزانہ پھل کھانے والوں میں موٹا ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا پھلوں میں موجود قدرتی مٹھاس سے موٹاپے کا
کوئی تعلق نہیں، اس کے بجائے ہمیں اپنی خوراک میں مصنوعی مٹھاس یعنی شکر کے
استعمال پر قابو پانا چاہیے۔
