آرمی چیف کا جنوبی وریرستان کا اگلے مورچوں کا دورہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
آرمی چیف کا جنوبی وریرستان کا اگلے مورچوں کا دورہ

آرمی چیف کا جنوبی وریرستان کا اگلے مورچوں کا دورہ

Share This


بری فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں پائیدار امن کیلئے سماجی و اقتصادی منصوبوں پر توجہ مرکوزکرنے پر بھر پور زور دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں تعینات جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارااور ان کے بلند حوصلوں اور خدمات کی تعریف کی۔ جوانوں سےخطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ ریاستی رٹ کی بحالی کیلئے جوانوں کی بہادری اور عزم کو سراہتے ہیں، مقامی انتظامیہ اور قبائلی بھائیوں کی طرف سے فوج کی حمایت  ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں ان کی ساتھ ہے۔۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مقامی قبائل کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے حکومتی کوششوں کی فوج حمایت جاری رکھے گی۔
جنوبی وزیر ستان کے جنرل آفیسرکمانڈنگ نےآرمی چیف کو علاقے میں سیکورٹی صورتحال ،عارضی نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی بحالی کے حوالے سے کوششوں  اور بارڈرمینجمنٹ پر بریفنگ دی۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages