لاہور میں فضا سوگوار ، تاجروں کا کاروبار بند، پرچم سرنگوں - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
لاہور میں فضا سوگوار ، تاجروں کا کاروبار بند، پرچم سرنگوں

لاہور میں فضا سوگوار ، تاجروں کا کاروبار بند، پرچم سرنگوں

Share This

لاہور دھماکے کے ایک روز بعد منگل کو ملک بھر میں اور خاص کر لاہور می بھی  فضا سوگوار ہے۔ سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کیے گئے ہیں ۔ تاجر تنظیموں نے بھی آج مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں نے بھی ایک روز کے سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
خودکش حملے کے زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق دس کے قریب افراد کی حالت خاصی تشویشناک ہے۔
تحصیل ملکوال کے گاؤں سندا میں شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے آبائی گھر پرتعزیت کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شہیدایس ایس پی زاہد گوندل کے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹیاں تین سال کی آمنہ اور چھ سال کی عائشہ شامل ہیں ۔
مال روڈدھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ مبین کےگھربھی لوگوں کی آمد کا 
سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کاکہناہےکہ دہشت گردی سےنمٹنےکےلیےبلاتفریق آپریشن کیا جانا چاہیے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages