ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر یوشی ہیکو کوگا کی تحقیق کے مطابق ناشتے
میں آئسکریم کھانے سے ذہنی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
ناشتے میں آئسکریم کھانے سےجسم
میں الفا ویوز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ الفا ویوز کا تعلق انسان کی دماغی پھرتیوں سے
ہوتا ہے ۔ایلفا ویوز کی تیز فریکوئنسی رکھنے والا انسان زیادہ ذہین اور تیز دماغ
ہوتا ہے۔
طالب علموں کے 2 گروپوں پر کی گئی ریسرچ میں ایک گروپ کو روزانہ
ناشتے میں آئسکریم کھلائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو ناشتے میں دیگر اشیا کھلائی
گئیں۔بعدازاں دونوں گروپوں میں شامل طالب علموں کی ذہنی صلاحیت کا کمپیوٹرکے ذریعے
جائزہ لیا گیا۔
نتیجے کے مطابق صبح ناشتے میں
آئسکریم کھانے والے طالب علم ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوئے اور وہ عام ا فراد کے
مقابلے میں زیادہ ذہین پائے گئے۔
