نیا آئی فون تھری ڈی کیمرے کے ساتھ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
نیا آئی فون تھری ڈی کیمرے کے ساتھ

نیا آئی فون تھری ڈی کیمرے کے ساتھ

Share This


کے جی آئی سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون (سیون ایس یا ایٹ) ایسے جدید ترین فرنٹ کیمرے سے لیس ہوگا جو تھری ڈی سیلفی لے سکے گا۔
یہ فون تھری ڈی فرنٹ کیمرہ  سے لیس ہوگا جو چہرے کی شناخت کرنے والی ایپلی کیشنز کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔یہ فون تھری ڈی سیلفی لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ ٹیکنالوجی  فی الحال کسی سمارٹ فون میں نظر نہیں آتی۔اس مقصد کیلئے ایپل کی جانب سے روایتی کیمرہ سینسر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور ایک انفراریڈ پراجیکٹر اور ریسیور رکھا جائے گا، یہ تینوں چیزیں آئی فون کے فرنٹ کیمرے کو منظر کی تفصیلی معلومات کھینچنے میں مدد دیں گی ، اسی طرح یہ کیمرہ آئی فون کو ان لاک کرنے کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا اور کسی کیلئے اس ڈیوائس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا سنسر گیمنگ کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا تاہم ایسا کیسے ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا کیمرہ آئی فون کے بیک پر بھی نہیں ہوگا تاہم بتدریج اس ٹیکنالوجی کو وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔


Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages