نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کودوبارہ فعال کرنیکا فیصلہ - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کودوبارہ  فعال کرنیکا فیصلہ

نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کودوبارہ فعال کرنیکا فیصلہ

Share This

وفاقی وزارت داخلہ نے نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کو ازسر نو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی نیشنل پولیس بیورو اور سیکرٹری قانون کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔

وزارت داخلہ ذرائع نے ہمارے نمائندے  کو بتایا کہ نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کے کل بارہ ارکا ن میں سے چھ کی نامزدگی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے جن میں قانون کے مطابق تین حکومتی اور تین اپوزیشن ارکان کو نامزد کیا جائے گا۔  باقی چھ ارکان سول سوسائٹی سے ہوں گے جن کے نام وزیراعظم، وزیرداخلہ اور چیف جسٹس پاکستان طے کریں گے۔

2006میں قائم ہونے والے پبلک سیفٹی کمیشن نے پولیس آرڈر 2002 کے تحت کام کا آغاز کیا تھا۔  پیپلز پارٹی کے سابقہ دورحکومت کےاختتام تک اس کے 46اجلاس منعقد ہوئے مگر موجودہ دور حکومت میں اس معاملے پر کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی ۔
نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کے پاس پولیس ، ایف آئی اے ، ریلوے پولیس او ر فرنٹیر کانسٹیبلری کو احتساب کے دائرے میں لانے کا اختیار ہونے کے ساتھ ساتھ ان اداروں کے سربراہوں کو تعینات اور برخاست کرنے کا اختیار بھی ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages