وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز
شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک نکتے پرمتفق ہے۔ دشمن ناپاک سازش کررہاہےجسے ہم اجتماعی کاوشوں
سےناکام بنادیں گے۔
لاہور میں ہونے والے صوبائی ایپکس
کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محب وطن اور
دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے، دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنیوالوں
کےعزائم کامیاب نہیں ہونےدینگے۔
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں قانون
نافذ کرنے والے سول اور عسکری اداروں کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور
دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا
گیا، اجلاس میں آپریشن ردالفساد کے تحت جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا
گیا جبکہ رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا
فیصلہ کیا گیا۔
ایپکس کمیٹی نے اجلاس
میں فیصلہ کیا کہ "رد الفساد" کے تحت پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف
کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو عبرت کا نشان
بنایا جائے گا،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مائنڈسیٹ کا قوت سے صفایا کیا جائے گا،
اجلاس میں دیگر صوبوں سےقریبی تعاون یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر
بھی زور دیا گیا۔
