آئی سی سی نے ویمنزورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
آئی سی سی نے ویمنزورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا

آئی سی سی نے ویمنزورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا

Share This


خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 25 جون کو کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ دو جولائی کو مقابلہ ہو گا۔
ورلڈ کپ میں شامل آٹھ ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔پہلا میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 24 جون کو کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ ساؤتھ افریقہ سے 25 جون کو کھیلے گی،دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ سے ہوگااور تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے 2 جولائی کو ہوگا۔
قومی ٹیم5 جولائی کو آسٹریلیا ، 8 جولائی کو نیوزی لینڈ ، 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکاکے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کا فائنل 23 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر ہوگا۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages