اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت

Share This

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کیا کہ ساراموادوزیراعظم کوبھیج دیں ۔ اس سلسلہ میں اگر وزیراعظم کوبلاناپڑا تو ان کوبھی بلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر مقد س ہستیوں کی شان میں گستاخی کے مواد سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ملک کاسب سے بڑا مسئلہ توہین رسالتﷺ کاہے۔ پارلیمنٹ  بھی  اس حساس میں معاملے پرخاموش تماشائی  بنی ہوئی ہے۔  ۔شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ حساس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے حرکت میں آئیں۔سوشل میڈیامیں نئے مواد پیش کرنے پرجسٹس شوکت آبدیدہ ہوگئے۔عدالت میں وزیراعظم نوازشریف کاحلف بھی عدالت میں پڑھ کر سنایاگیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پوری عدلیہ اس مسئلے پرمتحدہے۔ یہ پوری امت کا مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کووزیر اعظم تک پہنچادیاجائے۔
کیس کیس کی سماعت کیلئے سیکریٹری آئی ٹی اورسیکریٹری اطلاعات عدالت کے بلانے پر پیش ہوئے ۔جسٹس صدیقی نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ کام کرنے میں آپ کوکتنے دن درکارہیں ۔عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ اجلاس طلب کریں اورپی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کومدعوکیاجائے۔
چیف جسٹس صدیقی نے اپنے  ریمارکس میں کہا کہ   سوشل میڈیاپرپوری قوم کی عزت وناموس کوبیچاجارہاہے۔ میڈیامیں بھی فحاشی اورعریانی کاطوفان آیاہواہے۔  پی ٹی اے اس کو روکنے کے لئے کام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اوراسکے رسول ﷺکیلئے جان بھی حاضر ہے۔پولیس کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادسے متعلق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ انسپکٹرارشادابڑوکی مدعیت میں تھانہ رمنامیں درج ہے جس میں 295اے اور سی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ 

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages