بھارت کا جنگی جنون، لائن آف کنٹرول کی جاسوسی کے لیے امریکہ سے ڈرون خرید لیا - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
بھارت کا جنگی جنون، لائن آف کنٹرول کی جاسوسی کے لیے امریکہ سے ڈرون خرید لیا

بھارت کا جنگی جنون، لائن آف کنٹرول کی جاسوسی کے لیے امریکہ سے ڈرون خرید لیا

Share This

لائن آف کنٹرول  پر بھارت کی طرف سے امریکی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے جاسوسی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ڈرون طیاروں کا جواب دینے کیلئے پاکستان کے پاس   پہلے ہی سے  اپنا بنایا گیا ’براق ‘ ڈرون طیارہ  موجو د  ہے ۔جس سے بھارت کی نیندیں پہلے ہی سے حرام ہیں ۔ لیزر گائیڈڈ میزائل "برق" سے لیس" براق"  ڈرون  طیارہ رات کی تاریکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی  بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور "براق" ڈرون پاکستانی ماہرین کی فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جبکہ انڈیا  ڈرون طیارے کے لیے امریکہ کا محتاج ہے۔
"براق" ڈرون کا تجربہ پہلی مرتبہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے دور میں کیا گیا تھا اس موقع پر راحیل شریف نے انجینئروں،سائنس دانوں اور اس منصوبے سے منسلک تمام افراد کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں  سراہا تھا۔بھارت کو جاسوسی کرنے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ بھارتی ڈرون ٹیکنالوجی جو کہ اس نے امریکہ سے مستعار لی ہے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان کے پاس خودساختہ"براق " ڈرون پہلے  ہی سے موجود ہے۔ اور بھارت کا امریکہ سے ڈرون لینا اس کے جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages