وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جنگی ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کی پروازیں ۔۔موبائل سگنلز بند - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جنگی ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کی  پروازیں ۔۔موبائل سگنلز بند

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جنگی ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کی پروازیں ۔۔موبائل سگنلز بند

Share This

اسلام آباد: راولپنڈی ، اسلام آباد کی اہم شاہراہیں ، موبائل سگنل بند۔جنگی ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں کی نیچی پروازیں، شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں علی الصبح جنگی ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں کی گھن گرج نے سب کو چونکا دیا۔

پاک بحریہ : زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

 شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں مری روڈ، ڈبل روڈ تا فیض آباد روڈ، ہائی وے، کشمیر ہائی وے ، سیکٹر جی -7آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا۔  جبکہ حساس مقامات اور شاہراہوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا ۔  جس کی مدد کیلئے اسلام آباد پولیس بھی موجود ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد شاہراہوں کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ جبکہ متبادل روٹ اور انتظامات نہ ہونے کے باعث خواتین، بزرگ شہریوں اور مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اچانک اس صورتحال سے پریشان شہریوں نے جب شاہراؤں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے صورتحال بارے دریافت کیا تو ان کی جانب سے بتایا گیا کہ پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل جاری ہے جس کے باعث سکیورٹی انتظامات کے باعث شاہراؤں اور موبائل سگنلز کو بند کیا گیاہے۔ 



Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages