لگتا ہے امریکی صدراور جرمن چانسلر کے درمیان تعلقات کی سردمہری دونوں
رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد بھی دورنہ ہوسکی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے
سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑادیں۔
اوول آفس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی روایتی
مصافحہ کا انتظار کرتے رہے لیکن ڈونلڈٹرمپ نے نہ میڈیا کی سنی اورنہ ہی مہمان کی۔ جرمن
چانسلر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں نے روایتی مصافحہ کرنےکو کہا تو مسٹر
ٹرمپ نے نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی بھیجنے کے لیے اچھی اچھی تصویریں
بنائیں۔
امریکی بحریہ کے 8افسران کی کرپشن کیس میں گرفتاری
صورتحال دیکھ کر مہمان چانسلر انجیلا مرکل نے بھی مسٹر ٹرمپ
کے سامنے صحافیوں کا مطالبہ دہرایا۔ مگر مسٹر ٹرمپ نے ماننا تھا نہ مانے لیکن
بیچاری انجیلا مرکل آخری وقت تک میڈیا کی خواہش کے احترام میں اُنگلیاں تھامے
مصافحے کے لیے تیار رہیں۔
ماضی میں ہونے والی تنقید کا اثر ہے یا کچھ اورکہ
امریکی صدر نے جرمن چانسلر سے تو ہاتھ نہیں ملایا لیکن اس سے پہلے وہ واشنگٹن آنے
والے کئی ملکوں کے سربراہان سے گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔

