فاسٹ بولر نے گزشتہ
روز پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹس کو بیان ریکارڈ کرایا تھا ،جس میں محمد عرفان
نے پی ایس ایل کے دوران بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔
اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ
3 ماہ سے ذہنی تناؤ اور دباؤ کا شکار تھا۔ اس لیے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے سے پی
سی بی کو آگاہ نہیں کرسکا۔ تاہم انہوں نے اپنے بیان میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث
ہونے سے انکار کیا تھا۔
کوئٹہ میں حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے مزید
کہاتھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، والد
کے انتقال کے باعث آسٹریلیا کا
دورہ چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا ۔
