پیپلز پارٹی کا انتخابات بغیر کسی اتحادی جماعت کے لڑنے کا فیصلہ
لاہور: پیپلز پارٹی نے
عام انتخابات 2018ء میں بغیر کسی اتحادی جماعت کے الیکشن لڑنے کا
فیصلہ کیا ہے۔
(اے بی سی اُردو نیوز) پیپلز
پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا
کیا جائے گا اور کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا
کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد
انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت کے بعد اس فیصلے کی منظور ی بھی دے دی گئی ہے۔
پیپلز
پارٹی کی نئی انتخابی حکمت عملی کے تحت پنجاب اور سندھ میں پارٹی کو دوبارہ سرگرم
کرنے اور مؤثر عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اعلیٰ
سطحی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تنقید کا سخت
جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
