پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن نے اپنی
والدہ اور اہلیہ کے سامنے بھی بھارتی ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا
بھارتی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر کو پاکستانی دفتر خارجہ میں والدہ اور اہلیہ سے ملاقات سے ہونے والی ملاقات کے دوران کلبھوشن نے بتایا کہ وہ درحقیقت بھارت کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔
رپورٹ
کے مطابق کلبھوشن کے اعتراف پر اس کی والدہ آوانتی نے پوچھا کہ" تم ایسا کیوں
کہہ رہے ہو؟ تم تو ایران میں کاروبار کرتے تھے اور اغوا کرلیے گئے تھے۔ تمہیں ان
کو سچ بتانا چاہیے۔"
یاد
رہے کہ پاکستان نے 25 دسمبر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دفتر خارجہ میں بھارتی
جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اوروالدہ کی ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40
منٹ تک جاری رہی۔
دفتر
خارجہ کے اولڈ بلاکس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہلخانہ کی مخصوص کمرے میں
ملاقات کرائی گئی جہاں شیشے کے ایک طرف جاسوس کلبھوشن اور دوسری طرف اس کی والدہ
آونتی سودھیر اور بیوی چیتنا یادیو موجود تھیں۔
