Your Mobile Data may be Misuse - Protect Your Personal Data Before Selling Mobile Phone.
موبائل
فون کا استعمال آج کی ایک بہت اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اور اس جدید ٹیکنالوجی سے ہر کوئی فائدہ اُٹھا بھی ر ہا ہے ۔ سمارٹ
فون کی بدولت دنیا حقیقت میں ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے۔ ہزاروں میل دور رہ کر بھی
اب ہر کوئی اپنے پیاروں سے باآسانی نہ صرف بات کر سکتا ہے بلکہ ایک دوسرے کو
دیکھ بھی سکتے ہیں یعنی ویڈیو کال بھی کر
سکتے ہیں۔ اور لگتا ہے ہمارے پیارے دور ہو کر بھی ہمارے پاس ہیں۔ہمارے گھر یا فیملی میں کبھی بھی کوئی فنگشن ہوتا ہے تو
ہم اپنے موبائل فون سے ان قیمتی لمحات کی فوٹیج اور ویڈیو بناتے ہیں۔یاکہیں سیرو
تفریح کے لیے جاتے ہیں تو تاکہ ان خوشگوار
لمحوں کو اپنے موبائل کے کیمری کی آنکھ سے محفوظ کرلیتے ہیں تاکہ بعد میں ان خوشگوارلمحوں کو دیکھ کر خوشیاں حاصل
کر سکیں۔ اس کے علاوہ بھی اس جدید ٹیکنالوجی کے ان گنت
فائدے ہیں جن کے بارے میں آپ سب بخوبی
جانتے ہیں۔
جہاں
اس جدید ٹیکنالوجی کا ہر کوئی مثبت انداز
میں فائدہ اُٹھا رہا ہے وہاں کچھ منفی سوچ
رکھنے والے افراد اس کا غلط استعمال کر کے دوسروں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن
رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی خطرے سے
آگاہ کرنے جارہے ہیں جس سے لاعلمی کی صورت میں آپ کسی وقت بھی خدانخواستہ مشکل میں
پڑ سکتے ہیں۔
پرانے
موبائل فون بیچ کر نت نئے ماڈل خریدنے کا رحجان آج کل بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ اور
ہر کوئی کوشش کرتا ہے کہ نئے ماڈلز کے موبائل فون کے جدید فیچرز کو انجوائے کیا
جائے۔ لیکن اس خرید و فروخت میں ہم یہ بات بھول جاتے ہیں کہ جو موبائل فون ہم سیل
کر رہے ہیں اس میں ہماری اپنی فیملی کی تصاویر اور ہمارا ضروری ڈیٹا بھی
ہوتا ہے۔ اگر چہ ہم اپنے موبائل فون کو سیل کرنے سے پہلے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتے
ہیں اور بعض اوقات اپنے موبائل کو "ری سٹور ٹو فیکٹری سیٹنگ "کرنے کے بعد سیل کرتے ہیں اور مطمئن ہو
جاتے ہیں کہ اب ہمارا ذاتی ڈیٹا ختم ہو چکا ہے ۔مگر
یہ آپ کی بہت بڑی بھول ہے۔ آج ہم آپ کو اسی خطرے سے خبردار کرنے والے ہیں۔
آج
کل ایسے جدیدسافٹ ویئر ایجاد ہو چکے ہیں جس سے آپ کے موبائل سے ڈلیٹ کیا ہو ا ڈیٹا با
آسانی ریکور(Recover) ہو جاتا ہے۔ اور پھر آپ کا وہ ڈیٹا
جس کو آپ کو ڈلیٹ کر چکے ہوتے ہیں اس کو
کچھ منفی ذہن رکھنے والے لوگ اس سافٹ وئیر کے ذریعے ریکور کرکے اس کا ناجائز
استعمال کرتے ہیں جوآنے والے وقت میں آپ کے اور آپ کی فیملی کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ ایک جدید قسم کا سافٹ
ویئر ہے جو ہر قسم کا ڈیلیٹ کیا ہوا ڈیٹا ریکور کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔
ڈیٹا ریکوری کے نام سے لا تعداد قسم کے سافٹ ویئرموجو د ہیں ۔جن کے ہر روز نئے سے
نئے ورجن مارکیٹ میں آرہے ہیں۔
Date Recovery Software
اب
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس صورتحال سے
بچا کیسے جائے؟ کیا ہم موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیں؟ کیا ہم موبائل
میں اپنا ذاتی ڈیٹا رکھنا چھوڑ دیں؟ کیا ہم موبائل کے ذریعے اپنے پیاروں کے تصاویر
اور ویڈیو بنانا چھوڑ دیں؟یقیناً
ہم ایسا نہیں کر سکتے ۔ مگر پھر کریں تو کریں کیا؟
SD Memory Card
اس
مسئلے کا بہت ہی آسان حل ہم آپ کو بتاتے ہیں تاکہ آپ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچ
سکیں۔
آپ
چاہیے کوئی سا بھی موبائل فون استعمال کریں ۔ بس آپ صرف ایک کام کریں کہ اپنے
سمارٹ فون میں میموری کارڈ ضرور استعمال کریں ۔ اور اپنا اہم ڈیٹا ہمیشہ میموری کارڈ میں محفوظ کریں۔ جب
آپ اپنا موبائل فون سیل کریں تو بس صرف میموری کارڈ نکال لیں اور اس کو ہر گز اپنے
موبائل فون کے ساتھ سیل نہ کریں ۔ صرف یہی ایک صورت ہے اس طرح کی پریشانی سے بچنے کی اور یہ احتیاط ہر کوئی
باآسانی کر سکتا ہے۔کیونکہ میموری کارڈ چند سو روپے میں باآسانی مل جاتا ہے۔
اس احتیاط پر خود بھی عمل کریں اور اپنے پیاروں
کو بھی یہ پوسٹ لازمی شیئر کریں تاکہ ہر کوئی ان معلومات سے فائدہ اُٹھا سکےاور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکے۔
Watch Full Video For More Detail


