واٹس
ایپ پر غیرمتعلقہ اور جعلی پیغامات روکنے
کیلئے نئے فیچر کی آزمائش
واٹس ایپ نے جعلی
افواہوں اور غیر متعلقہ پیغامات کو روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے
کا فیصلہ کرلیا۔ واٹس ایپ
کمپنی کچھ عرصہ قبل سے جعلی افواہوں اور غیر متعلقہ
پیغامات کی روک تھام کے حوالے سے کام کر رہی تھی، جن میں
صارفین کو انعام کا
جھانسا دے کر اسے فارورڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔ان غیر متعلقہ پیغامات میں صارفین پر
زور دیا جاتا
ہے کہ وہ میسج میں موجود ہدایات پر عمل کریں، جس کے نتیجے میں اکثر
خفیہ اور ذاتی معلومات چوری ہوجاتی ہیں۔
تاہم واٹس ایپ کے مطابق نئے فیچر کی مدد سے ایسے
جعلی اور فرضی پیغامات موصول ہونے کی صورت میں ایک
نوٹیفکیشن سامنے آئے گا، جس میں
صارف کو اس حوالے سے خبردار کردیا جائے گا۔
دوسری جانب دیگر صارفین
کو فارورڈ کرنے سے قبل بھی ایک نوٹیفیکشن نمایاں ہوگا، جس میں بھی صارفین کو
خبردار
کردیا جائے گا کہ ’یہ پہلے بھی کئی صارفین کو بھیجا جا چکا ہے ۔
