
کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ،
2 پولیس اہلکار شہید
اطلاعات کے مطابق اسمنگلی
روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی حمیدا للہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔پولیس
کے مطابق گاڑی بلٹ پروف ہونےکی وجہ سے ڈی ایس پی حمیداللہ دستی اور ڈرائیور محفوظ
رہے۔ تاہم فائرنگ سےگاڑی کے پچھلےحصے میں سوار 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ترجما ن کے
مطابق حمیداللہ دستی ڈی ایس پی پراسیکیوٹنگ تعینات ہیں اور واقعہ کے وقت وہ کیسز
کی پیروی کے لیے عدالت جا رہے تھے۔ڈی ایس پی حمیدا للہ دستی پر حملے بعد امدادی ٹیمیں
اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ
گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔
عینی
شاہدین کے مطابق 3 افراد نے گاڑی کے دو اطراف سےفائرنگ کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی ایس پی حمید اللہ معمول
کےمطابق ہائیکورٹ جا رہے تھے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق 3
افراد نےگاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی۔
ڈی
آئی جی کے مطابق گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے ڈی ایس پی محفوظ رہے تاہم 2 اہلکار
گاڑی کے پچھلےحصےمیں ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی زد میں آئےاو رشہید ہو گئے۔عبدالرزاق
چیمہ نے بتایا کہ اہلکاروں نے حفاظت کے لیے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی تھیں تاہم انہیں سر پر
گولیاں لگیں۔
صدر
، وزیر اعظم اور سیاسی سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے واقعہ کی شدید
الفاظ میں مذکت کی ہے ۔
