عمران خان کے بنی گالہ رہائش گاہ کا این او سی جعلی نکلا - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
عمران خان کے بنی گالہ رہائش گاہ    کا  این او سی جعلی نکلا

عمران خان کے بنی گالہ رہائش گاہ کا این او سی جعلی نکلا

Share This
Imran’s Bani Gala residence NOC and blueprint fake, says former union council official
سابق سیکریٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کے این او سی کو جعلی قرار دیدیا۔بنی گالا میں تجاوزات کے خلاف کیس میں اپنا تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔محمد عمر کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا کہ میں 2003ء میں یو سی بارہ کہومیں سیکرٹری تعینات تھا اور بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کی تعمیر کے حوالے سے درخواست پرمزید کارروائی کیلئے بنی گالہ کا نقشہ طلب کیا گیا تھالیکن  عمران خان کی جانب سے نقشہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد مزید کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔
محمد عمر نے مزید بتایا کہ اس وقت یونین کونسل کے دفترمیں کمپیوٹرکی سہولت ہی موجود نہیں تھی اور تمام دفتری اُمور اور  ریکارڈ ہاتھ ہی سے مرتب کیے جاتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بنی گالہ کے گھرکے نقشے اوراین او سی سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل نے عمران خان کے گھرکی تعمیر کے لیے این او سی جاری نہیں کیا اور عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پرتحریربھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔
یاد   رہے کہ اسلام آباد کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مئی 2017 میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں بنی گالہ کی 122 عمارتوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا جن میں دیگر عمارتوں کے ساتھ  میں عمران خان کی رہائشگاہ بھی شامل تھی۔سی ڈی اے نے اپنی رپورٹ میں عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کی تعمیر کو خلاف قانون قرار دیا تھا۔
رواں ماہ 13 فروری کو سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کے دوران عمران خان کی رہائشگاہ کی تعمیرات کے کاغذات طلب کیے تھے۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے خبردار کیا تھا کہ اگر بنی گالہ میں ہونے والی تعمیرات سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق نہ ہوئیں تو انہیں گر ا دیا جائے گا۔


Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages