تہران: ایران کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ
ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایرانی حکام کے مطابق
مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا کہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد اس
کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا اور صوبہ اصفہان کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
فضائی حکام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ہنگامی فورسز کو الرٹ
کردیا گیا ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی
ٹیموں کو جائے وقوعہ پر جانے میں مشکلات
کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایئرلائن انتظامیہ نے
تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملےکے 6 افراد، دو سیکورٹی کارڈ ، دو خدمت کار، ایک
پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ سمیت 66 افراد
سوار تھے ۔ حکام نے 66 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
