دیگر
شہروں کے بعد آج مسلم لیگ (ن) کی جانب سے
شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں سیاسی طاقت کا بھر مظاہرہ کرنے کے لیے تمام انتظامات
مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلسے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
جلسے
کا پنڈال دو گراؤنڈز میں بنایا گیا ہے۔ بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جب کہ شہر کی سڑکوں پر سابق وزیراعظم میاں
محمد نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز کے خیر مقدمی بینرز بھی لگائے گئے
ہیں۔
شرکا
کے بیٹھنے کے لئے بڑی تعداد میں کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں اور جلسہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی
ہیں۔
جلسہ
گاہ کے اندر نواز شریف اور مریم نواز کی بڑے بڑے تصاویر کے بینر بھی آویزاں کیے
گئے ہیں۔
