سی پیک منصوبہ اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
سی پیک منصوبہ  اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

سی پیک منصوبہ اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

Share This

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ،اپنے خطاب میں اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید اور خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔
اسلام آباد میں ہونے والے ای سی او کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہناتھاکہ 13ویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے۔ ای سی اوکےتحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتےہیں۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ ای سی او ارکان کے لیے مفید ثابت ہوگا، یہ منصوبہ خطے کے ترقیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اجلاس سے تنظیم کے سیکریٹری جنرل خلیل ابراہیم نے بھی خطاب کیا ۔ان کا کہناتھاکہ اجلاس کےانعقاد سےمقصد کےحصول میں کامیابی حاصل ہوگی،تجارت ، توانائی،مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages