معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی حکام کےسوالات کےجواب دینےکوتیار ہوگئے ہیں ۔
بھارتی
میڈیا کے مطابق ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام کا سوالنامہ مانگا
ہے۔ان کے وکیل کے بیان کے مطابق ذاکر نائیک انٹرنیٹ پرسوالوں کےجواب دینے
کوتیارہیں۔
بھارتی
میڈیا کے مطابق بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےمنی لانڈرنگ کیس میں ذاکرنائیک
کوطلب کررکھاہے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اوران کی اسلامک ریسرچ فاونڈیشن
پرغیر قانونی سرگرمیوں کا الزام ہے۔
