بھارتی پولیس کے ہاتھوں
کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں دوسرے دن بھی مکمل
ہڑتال رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما میں
مکمل ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے، کشمیری شہری کی
ہلاکت کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے۔
مظاہرے میں شریک متعدد نوجوانوں کو
بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔جس پر عوام نے ان گرفتاریوں کے خلاف بھی شدید غم و
غصے کا اظہار کیا۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز چھاپے کے دوران 26 سالہ بلال احمد کو
شہید کردیا تھا۔
