لاہور:پی ایس ایل فائنل،کوئٹہ اور پشاور کا ٹاکرا آج ہو گا - ABC Urdu News - Latest News - Business News Pakistan - Sports News - Education

My Ads

Click Here!
لاہور:پی ایس ایل فائنل،کوئٹہ اور پشاور کا ٹاکرا آج ہو گا

لاہور:پی ایس ایل فائنل،کوئٹہ اور پشاور کا ٹاکرا آج ہو گا

Share This

پاکستان سپر لیگ 2کے فائنل میں سیٹی بجنے اور تالیوں کی گونج شروع ہونے میں بس چند گھنٹوں کا انتظار باقی رہ گیا ہے ۔ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کا ٹاکرا آج رات برقی قمقموں کی روشنی میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے آفشلز اور کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل کے لئے انتظامیہ نے شام پونے چھ بجے تمام گیٹ بند کرنے کا اعلان کیا اور ٹکٹ ہولڈر شائقین کو شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
پی ایس ایل فائنل میں رنمورے ماٹنز اور شوزاب رضا آن فیلڈ امپائر ہیں، روشن ماہناما ریفری ،احسن رضا تھرڈ امپائر ،احمد شہاب چوتھے امپائر ہوں گے ۔
شائقین کرکٹ پر پاکستان سُپر لیگ کا جادو چل گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیموں کے لیے پُرجوش ہیں۔شایقین کرکٹ بے تاب ہیں کہ آج فائنل میں کامران اکمل اور احمد شہزاد کا بلا چلے گا ۔ وہاب ریاض اپنے باونسرز سے ڈرائیں گے یا پھر محمد نواز گیندیں گھمائیں گے۔کراچی کے سمبا نے پشاور زلمی کو جبکہ کوئٹہ کے چکور نے کوئٹہ گلیڈیٹرکو فیورٹ قرار دیا ہے ۔
کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ،ملتان ،کوئٹہ ،پشاور کے کرکٹ میدانوں میں بڑی اسکرینوں پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے،ملتان میں ہوٹل کے مالک نے آج چائے پراٹھا مفت دینے کا اعلان کیا ہے تو اسلام آباد ، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں شائقین کی تیاریاں جاری ہیں۔

فائنل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے بلے چلنے سے پہلے شام کو جشن منایا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار گلوکار علی ظفر اور فاخرسمیت دیگر پرفارم کریں گے ۔ فنکاروں نے لاہور میں ہونے والے فائنل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages