ڈی جی
آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش
آمدید کہتے ہوئے فائنل کی دونوں ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپورٹس سے امن کو فروغ
ملتا ہےاور کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل فائنل کھیلنے اور دیکھنے آنے
والے غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمد ید کہتا ہوں ۔
انہوں نے فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور
زلمی کی ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
